مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طالبان دہشت گردوں کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دیکر پاکستانی سکیورٹی دستوں کی قربانیوں اور پاکستانی عوام کی توہین کی ہے جس پر ان کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں کہ طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دے کر سیکورٹی فورسز کا مذاق اڑایا گیا۔ خورشید شاہ کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چوہدری نثار کی جانب سے طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینے پرشدید تنقید کی گئی۔ اجلاس کے بعد چوہدری نثار کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس نازک دور میں طالبان کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی شہری طالبان کے ہاتھوں متاثرہیں، وزیرداخلہ کا بیان سیکیورٹی فورسز اور عوام کی توہین ہے۔ گزشتہ روزوزیرداخلہ چوہدری نثار نے طالبان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے طالبان نے رد کردیا تھا۔
پاکستان
پاکستانی وزیرداخلہ کا بیان سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کی توہین
مہر نیوز/ 25 فروری/ 2014 ء :پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طالبان دہشت گردوں کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دیکر پاکستانی سکیورٹی دستوں کی قربانیوں اور پاکستانی عوام کی توہین کی ہے جس پر ان کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔
News ID 1833674
آپ کا تبصرہ